بھٹکل :25؍ فروری (ایس اؤ نیوز)قومی شاہراہ سے متصل ہریجن کیری میں کورگار طبقہ کئی نسلوں سے رہائش پذیر ہے۔ بھٹکل میں جاری قومی شاہراہ کی توسیع سے کورگارطبقے کو اپنے گھرکھونے کا ڈر ستارہاہے۔ متبادل انتظام کئے بغیر کورگار طبقہ کو وہاں سے نکال باہر نہ کرنےکا مطالبہ لےکر کورگار طبقے کے لوگوں نے منی ودھان سودھا کےسامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے دلت لیڈر تلسی داس پاؤسکر نے کہاکہ بے آواز کورگار طبقے کے لوگ برسوں سے قومی شاہراہ سےمتصل زمین پر قیام پذیر ہیں اور سارے شہر کی صاف صفائی کی خدمات انجام دیتے رہےہیں۔ لیکن اب قومی شاہراہ کی توسیع سے انہیں اپنی زمینات کو کھونے کاخطرہ درپیش ہے۔ حالات کےپیش نظر میونسپالٹی صدر نے یہاں ، وہاں، میدان میں، ہال میں انتظام کرنےکی بات کہہ رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ دیگر لوگوں کی طرح کورگار طبقے کو جینےکا حق ہے اور انہیں اس کا موقع عطا ہونا چاہئے۔ کورگار طبقے کو دوسری جگہوں پر کہیں بھی زمین نہیں ہے۔کم سےکم فی خاندان ایک گنٹہ زمین پر گھر تعمیر کرکے دینا چاہئے۔ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم اپنی زمین خالی نہیں کریں گے۔ اگر اس معاملے میں کورگار طبقے کے ساتھ کم تر رویہ اپنایا گیاتو ان کے خلاف دلت ظلم قانون کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کا انتباہ دیا۔ تحصیلدار ایس روی چندر نے میمورنڈم وصول کئے۔ چیف آفیسر رادھیکا موجود تھیں۔ دلت لیڈر، وکیل رویندر منگلا احتجاج میں شریک تھے۔